شیخ امان اللہ کی ناقص پالیسیاں، کسان سپورٹ سروسزلمیٹڈ بینک بھی تباہی کے دھانے پر پہنچ گیا

سفارشی،کم تعلیم یافتہ افراد کی تنخواہ پانچ لاکھ، پڑھے لکھے کنٹریکٹ ملازمین پندرہ سے بیس ہزار روپے پر کام کرنے پر مجبور ہیں

بنک میں B.Aپاس افراد نائب قاصد بھی ہیں اور B.Aپاس سینئر ایگزیکٹو وائس پریذیڈنٹ (SVP)کے عہدہ پر بھی براجمان ہیں

اسلام آباد(سی این پی)زرعی ترقیاتی بنک کا ذیلی ادارہ کسان سپورٹ سروسز لمیٹڈ بینک(KSSC Bank)بھی قائم مقام صدر زرعی ترقیاتی بنک شیخ امان اللہ کی ناقص اور من مانی پالیسیوں کی وجہ سے تباہی کے دھانے پر آن پہنچا ہے ۔ذرائع کے مطابق (KSSC Bank) میں منظور نظر اور سفارشی کم تعلیم یافتہ افرادپانچ لاکھ روپے تنخواہ وصول کر رہے ہیں جبکہ پڑھے لکھے کنٹریکٹ ملازمین پندرہ سے بیس ہزار روپے تنخواہ پر بھی کام کرنے پر مجبور ہیں ۔ کسان سروسز سپورٹ لمیٹڈبینک(KSSC Bank) میں B.Aپاس افراد نائب قاصد بھی ہیں اور B.Aپاس سینئر ایگزیکٹو وائس پریذیڈنٹ(SVP) کے عہدہ پر بھی براجمان ہیں ۔جسکی وجہ سے بینک کے ملازمین شدید ذہنی دبائو میں مبتلا ہیں جن کا کوئی پرسان حال نہیں ہے۔ قائم مقام صدر شیخ امان اللہ کی مضبوط لابی اور روابط کی وجہ سے کوئی انہوں نے بینک کا سارا نظام مفلوج کر رکھا ہے انکے من مانے فیصلوں کی وجہ سے ادارے ساکھ کو نقصان پہنچنا اور انکے خلاف کوئی کارروائی نہ ہوا اعلی حکام کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں