وزیراعظم کا دورہ چین دونوں ممالک میں دوستی کے بندھن کو مزید مضبوط کریگا،فردوس عاشق اعوان

اسلام آباد(سی این پی)فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کا دورہ چین دونوں ممالک کے مابین دوستی کے بندھن کو مزید مضبوط کرے گا، مظلوم کشمیریوں کی حمایت میں پاکستان کے موقف کی تائید پر چین کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ ہمالیہ سے بلند، سمندروں سے گہری اور شہد سے میٹھی پاک چین دوستی محبتوں کی آئینہ دار ہے، پاک چین دوستی کی اقوام عالم میں بھرپور گونج سنائی دیتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کا دورہ چین معیشت اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں تعاون کو مزید مستحکم کرے گا۔فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا وزیر اعظم عمران خان دورے کے دوران چینی صدر شی جن پنگ اور وزیراعظم لی کی چیانگ سے ملاقاتیں کرینگے، وزیراعظم مقبوضہ جموں کشمیر میں تشویشناک صورتحال پر چینی قیادت سے تبادلہ خیال کریں گے اور سی پیک منصوبوں پر عملدرآمد کے حوالے سے حکومتی تاریخی فیصلوں سے بھی آگاہ کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں