کراچی،4 ماہ میں ڈکیتیوں، اسٹریٹ کرائمز کی رپورٹ جاری

کراچی(سی این پی)شہر میں ڈکیتیوں اور اسٹریٹ کرائم کے دوران مزاحمت پر قتل اور زخمی افراد کے اعداد و شمار جاری کردیے گئے۔رپورٹ کے مطابق کراچی میں 4 ماہ کے دوران مختلف علاقوں میں 181 گھروں میں ڈکیتیاں کی گئیں۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ضلع وسطی میں سب سے زیادہ 40 گھروں میں ڈکیتیاں کی گئیں، ڈسٹرکٹ سائوتھ میں 36، ضلع شرقی کے 35، ملیر میں 33، کورنگی میں18 اور ضلع غربی میں 15گھروں میں ڈکیتی کی وارداتیں ہوئیں جب کہ سٹی ڈسٹرکٹ میں 4 گھروں میں ڈکیتی کی وارداتیں رپورٹ ہوئیں۔رپورٹ کے مطابق 4 ماہ کے دوران ڈاکوئوں کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 17 ہے اور زخمی ہونے والوں کی تعداد 96 ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ ضلع غربی اور ملیر میں ڈاکوئوں کی فائرنگ سے 6 ،6 افراد جب کہ ضلع شرقی میں 2 افراد جاں بحق ہوئے۔ اس کے علاوہ ضلع وسطی، سٹی اور سائوتھ میں ایک ایک شہری ڈاکوئوں کی فائرنگ سے جاں بحق ہوا۔سرکاری رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ ضلع کورنگی میں 4 ماہ کے دوران ڈاکوئوں کی فائرنگ سے 23 افراد زخمی ہوئے، ضلع غربی میں 22 ، ملیر میں 21، ضلع وسطی میں 12، ضلع شرقی میں 10، جنوبی میں5 اور ستی میں 3 افراد زخمی ہوچکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں