مولانا کے دھرنے پر کیا بات کرنی، یہ دکانداری چمکانے نکلے ہیں، فواد چوہدری

اسلام آباد(سی این پی) وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ مولانا کے دھرنے پر کیا بات کرنی، یہ دکانداری چمکانے نکلے ہیں۔ آج بھی الیکشن کروا لیں عمران خان ان کے لیے اکیلے کافی ہیں۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ دھرنے سے زیادہ دلچسپی برطانوی شہزادے اور شہزادی کی آمد میں ہے، مولانا کے دھرنے پر کیا بات کرنی، یہ دکانداری چمکانے نکلے ہیں۔فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ان کا اتحاد صفر جمع صفر برابر صفر ہے، سب کو ملا کر بھی تحریک انصاف نے شکست دی ہے آئندہ بھی دیں گے، آج بھی الیکشن کروا لیں عمران خان ان کے لیے اکیلے کافی ہیں، میں نے تو پہلے بھی کہا ہے بارگین کرنی ہے تو نیب سے کرلیں۔انہوں نے کہا کہ تنقید کرنے والوں کو سمجھانے میں 200 سال لگے کہ پرنٹنگ پریس حرام نہیں، 50 سال یہ سمجھانے میں لگ گئے کہ اسپیکر کے پیچھے شیطان نہیں بولتا۔فواد چوہدری نے کہا کہ اب قمری کیلنڈر کے بارے میں سمجھانے میں ان کو مزید 50 سال لگا دیں، یہ پسماندہ لوگ ان پر کیا بات کرنی۔وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کون سی نظریاتی پارٹی ہے جب کہیں گے فارورڈ بلاک بن جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں