پنجاب کے اندر4 نئی ٹیکنیکل یونیورسٹیز قائم کر رہے ہیں، میاں اسلم اقبال

لاہور(سی این پی) صوبائی وزیر اطلاعات میاں اسلم اقبال کا کہنا ہے کہ آئندہ کچھ ماہ میں مہنگائی کی شرح سنگل ڈیجٹ میں آئے گی،تفصیلات کے مطابق وزیراطلاعات پنجاب میاں اسلم اقبال نے کہا کہ پنجاب کے اندر 4 نئی ٹیکنیکل یونیورسٹیز قائم کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایک سال میں ساڑھے 10ارب ڈالر قرضہ واپس کیا ہے۔میاں اسلم اقبال نے کہا کہ مشکل ریفارمز کیے، ریونیو میں 30 فیصد بہتری آئی، عوام کو مالی مشکلات کا ہمیں اندازہ ہے۔صوبائی وزیر نے کہا کہ آئندہ کچھ ماہ میں مہنگائی کی شرح سنگل ڈیجٹ میں آئے گی، کوئی وزیر وسائل کا ناجائز استعمال نہیں کرے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم سب نے پاکستان کے لے کام کرنا ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ روز صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمن کسی اور ایجنڈے پر دھرنا چاہتے ہیں، مولاناصاحب بچوں کو اشتعال دلانے کی کوشش کر رہے ہیں۔میاں اسلم اقبال کا کہنا تھا کہ مدرسے کے بچوں کو ڈنڈوں کے ساتھ آنے کی ترغیب دی جا رہی ہے، بچوں کو اشتعال دلانے سے انارکی پھیلے گی۔ انہوں نے کہا کہ پرامن احتجاج پر کسی کو نہیں روک رہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں