میدان میں شائقین کرکٹ کی بڑی تعداد دیکھ کر دل خوش ہوں، صدر مملکت

لاہور(سی این پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ میدان میں شائقین کرکٹ کی اتنی بڑی تعداد دیکھ کر دل خوش ہو گیا، پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ مکمل واپس آئے گی۔تفصیلات کے مطابق پنک ڈے کی مناسبت سے قذافی سٹیڈیم میں تقریب کا بھی اہتمام کیا گیا جس میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے خصوصی شرکت کی،بریسٹ کینسر کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ماؤں، بہنوں اور بیٹیوں کو بریسٹ کینسر کے حوالے سے خود خیال رکھنا چاہئے۔ احسان مانی کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنوں نے اس میچ پر پنک ربن ڈے منایا۔ صدر مملکت نے میچ کے دوران رمیز راجہ کے ساتھ بیٹھ کر کمینٹری بھی کی۔ صدر مملکت نے کہا کہ مجھے لاہور آ کر بہت خوشی محسوس ہوئی، پاکستان میں کرکٹ کے بہت شوقین موجود ہیں اور میدان میں شائقین کرکٹ کی اتنی بڑی تعداد دیکھ کر دل خوش ہو گیا۔انہوں نے کہا کہ کرکٹ کا پاکستان میں نہ ہونا بہت زیادتی تھی۔ سیکیورٹی کے انتظامات دیکھ کر امید ہے پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ مکمل واپس آئے گی۔ انگلینڈ اور آئرلینڈ کے وفود لاہور میں موجود ہیں، جو سیکیورٹی سے مطمئن ہیں۔ ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ سری لنکن ٹیم کے جونیئر کھلاڑیوں نے بھی بہت اچھا پرفارم کیا۔ پاکستان سیاحت کے لیے اب ایک پر امن ملک ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں