ناسا کا موسمیاتی سیارچہ آئیکون کامیابی سے زمین کے مدار میں داخل

واشنگٹن(سی این پی)امریکی خلائی کمپنی ناسا کا موسمیاتی راکٹ سیٹلائٹ آئیکون کامیابی سے زمین کے مدار میں داخل ہو گیا۔ جمعہ کو ناسا کے مطابق موسمیاتی سیارچہ آئیکون ایل۔1011 یا سٹارگیزر موڈیفائی ماڈل ہے جس کو بحر اوقیانوس پر سے جمعرات کو ایئر لانچ کیا گیا 39 ہزار فٹ بلندی پر پہنچنے کے بعد سیارچہ پیگاسس ایکس ایل راکٹ سے جدا ہونے کے بعد زمین کے زیریں مدار میں داکل ہو گیا جو کہ زمین سے 360 میل اوپر ہے۔ پیگاسس ایکس ایل کو امریکی فضائی کمپنی نورتھروپ گرومن نے تیار کیا تھا، کم اخراجات کا حامل واحد ایسا راکٹ ہے جو ایئر آپریشنل لانچ میں مہارت رکھتا ہے۔ ناسا کے مطابق آئیکون(لونوسفیرک کانیکشن ایکسپلورر)سیٹلائٹ موسمیاتی تبدیلیوں کے جائزے کے لئے زمین کے زیریں مدار میں اوزون کی تہہ پر تحقیق کرے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں