ُپاکستان سولر کوالٹی پاسپورٹ کے تحت ماسٹر ٹریننگ پروگرام کا اآغاز،افتتاح AEDBکے چیف ایگزیکٹو آفسیر نے کیا

اسلام آباد(سی این پی ) پاکستان سولرکوالٹی پاسپورٹ کی انسٹالیشن سے متعلق ماسٹر ٹرینرز کی ٹریننگ کا آغاز آج سے اسلام آباد میں شروع کردیا گیا ، جس کا افتتاح AEDBکے چیف ایگزیکٹو آفسیر ڈاکٹر عبدالجبار رانا نے کیا، افتتاحی سیشن میںشرکا سے اپنے خطاب میں ڈاکٹر رانا عبدالجبار کا کہنا تھا کہ پاکستان جیسے خطے میں شمسی پی وی نئی ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجی کو اچھی طرح سمجھے کی ضرورت ہے، ان کا کہنا تھا کہ جب ہم بہت سارا سامان درآمد کرتے ہیں تو اس کے لیے یہ ضروری ہے کہ ایسے ماہرین بھی موجود ہوں جو ان کے ٹیکنو معاشی تجزیہ کرسکیں۔ خاص طور پر مستقبل کی پیداواری صلاحیتوں کو بہتر بنانے اور ماحول پر زیادہ نمایاں اثر انداز ہونے کے لیے، ان کا کہنا تھا کہ آج شروع سے شروع کی جانے والی تربیت شعبے کے ماہرین کی صلاحیت میں اضافے کا باعث بنے گی۔ یہ پانچ روزہ تربیتی پروگرام ہے جس کی قیادت جرمنی کی رینیوایبل اکیڈمی (RENAC)کے مسٹر فرینک نیومین (Mr Frank Neumann)اور مسٹر فرینک روبنس(Mr Frank Robens)، NUSTاسلام آباد، UETلاہور ، جامعہ کراچی، اور ویمن ان رینیوایبل انرجی (WIRE)کے اشتراک سے کررہے ہیں، اس تربیتی پروگرام کا مقصد شعبے کے لیے ایسے ہنر مند ماسٹر ٹرینرز تیار کرنا ہے جو پاکستان میں شمنی تنصیبات کرنے والوں کو معیاری تنصیبات میں کردار ادا کرسکیں۔ ہر شریک ادارہ اس بات کا پابند ہے کہ وہ سولر انسٹالرز کی تربیت کے ہر سال کم سے کم تین ٹریننگ پروگرامز کا انعقاد کرے گا، ان تربیتی انسٹالرز کی تربیت اور ان کی حوصلہ افزائی کا سب سے بڑا فائدہ سولر انسٹالرز کو پی وی پراڈکٹس کی معیاری انسٹالیشن کے لیے سامان کے انتخاب میں مددگار ثابت ہوگا،جس کا سب سے بڑا فائدہ سولر صارفین کو ہوگااور پاکستان میں شعبے کا مثبت امیج اجاگر ہوگا۔ دی پاکستان سولر کوالٹی پاسپورٹ نجی سیکٹر کاقدم ہے،جس کی قیادت سولر کوالٹی فاونڈیشن (SQF)،Deutche Gesellschaft fur Internationale Zusammenarbeit (GIZ) GmbH کے تعاون اور الٹرنیٹ انرجی ڈیولپمنٹ بورڈ ،جرمن سولر ایسوسی ایشن اور Stimulusکے ساتھ کررہاہے۔ جس کا مقصد پاکستانی سولر مارکیٹ میں معیار کو فروغ دینا ہے۔ دی پاکستان سولر کوالٹی پاسپورٹ (SQP)ا س بات کو یقینی بنانے ہمیشہ کوشش کرتا ہے کہ پی وی سسٹم انسٹال ہونے کے فوری بعد صارف کو مطلوبہ دستاویزات فراہم کی جائیں، سولر کوالٹی پاسپورٹ مینوفیکچررز کی دی گئی وارنٹیز اور گارنٹیز پر ردوبدل نہیں کرتا، معیار کو مد نظر رکھتے ہوئے سولر کے شعبے میں دیر پا بھروسے کے لیے پی وی سسٹم پاکستان میں متعارف کرایا گیا ہے۔جس کا مقصد سولر صارفین کو غیر معیاری اور غیر محفوظ انسٹالیشنز کے کام سے دور رکھنا ہے، پاکستان میں معیار میں کم اور غیر محفوظ انسٹالیشنز کا سلسلہ بھی جاری ہے، جس میں سولر مالکان کو اپنے سولر پی وی سسٹم کی کارکردگی اور مستقبل میں بجلی کے بلوںسے متعلق گمراہ کن دعوے ، شمسی توانائی سے چلنے والے پی سی سسٹم کے سائز اور ان سے متعلق چھوٹی تشہیر کی ذمہ داری نہیں لیتا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں