روسی صدر کی کار”اوروس “کے چرچے

ریاض(سی این پی)روسی صدر ولادی میر پیوٹن کے دورہ سعودی عرب کے موقع پر ان کی کار اوروس سعودی میڈیا کی توجہ کا مرکز بنی رہی۔ روسی صدر نے ریاض میں یہی کار استعمال کی تھی۔ اوروس خاص طور پر صدر کے لیے ڈیزائن کی گئی ہے۔روسی انجینئرز آرگنائزیشن کے فرسٹ ڈپٹی چیئرمین ایوان انڈربیوسکی نے بتایا کہ اوروس امریکی صدر ٹرمپ کی کیڈ لک سے بھی جدید ہے۔ یہ سمندر میں بھی چل سکتی ہے۔ روسی حکام کے مطابق یہ انفارمیشن پروف گاڑی ہے۔ دوران سفر روسی صدر جو باتیں کریں گے انہیں کسی حالت میں ٹریس نہیں کیا جاسکتا اوروس 6.7 میٹر لمبی ہے۔ اس کا وزن 6.7 ٹن ہے۔ 8 سیلنڈر کی یہ کار بکتر بند اور فائر پروف ہے۔ اس پر کیمیائی گیس کے حملے اثر انداز ہوسکتے ہیں اور نہ یہ بارودی سرنگوں سے متاثر ہوتی ہے۔ کسی بھی سمت سے سنائپر فائر بھی روکنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ روسی صدر کی کار جدید مواصلاتی سسٹم کے مصنوعی سیاروں سے منسلک ہے۔ سائیڈ کے شیشے وڈیو کیمروں سے لیس ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں