وزارت منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات نےنارکوٹکس ڈویژن کو فنڈز جاری کر دیے

اسلام آباد (سی این پی) وزارت منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات نے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگراموں میں نارکوٹکس کنٹرول ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے مجموعی طور پر اب تک 2 کروڑ70 لاکھ روپے کے فنڈز جاری کردیئے ہیں، حکومت نے ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے رواں مالی سال کے دوران13کروڑ53 لاکھ روپے کے فنڈز مختص کئے ہیں۔ پلاننگ کمیشن کے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق حکومت نے پسنی میں اے این ایف پولیس سٹیشن کی تعمیر کے لئے 91 لاکھ، سست میں اے این ایف پولیس پوسٹ کے قیام کے لئے ایک کروڑ48 لاکھ روپے سمیت مختلف ترقیاتی منصوبوں کے لئے فنڈز جار ی کردیئے ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں