افریقی ممالک آزادانہ تجارتی معاہدے سے انتہائی زیادہ اقتصادی فوائد حاصل کر سکتے ہیں، عالمی بینک

واشنگٹن (سی این پی)عالمی بینک کے صدر ڈیوڈ ملپاس نے کہاہے کہ افریقی ممالک بین البراعظمی آزادانہ تجارتی معاہدے سے انتہائی زیادہ اقتصادی فائدے اٹھا سکتے ہیں لیکن پالیسی سازوں کو اس پر عملد درآمد کے اقدامات کے لئے اس معاہدے کی جزیات اور روح کے مکمل ادراک کی ضرورت ہو گی۔فریقی آزادانہ تجارتی معاہدے (اے ایف سی ایف ٹی اے) پر 55 افریقی ممالک نے دستخط کیئے ہیں اور جبکہ 27 افریقی ممالک کی حکومتوں نے اس کی توثیق کر دی ہے البتہ اریریٹریا اس میں شامل نہیں ہوا۔معاہدہ یکم جولائی 2020 سے قابل عمل ہو گا جس کے تحت افریقی ممالک ایک دوسرے کی تجارتی مصنوعات پر درآمدی و برآمدی ٹیکسز میں کمی اور سرحدی قوانین میں تبدیلیا ں لائیں گے ۔عالمی بینک کے مطابق اگر اس معاہدے سے فائدہ اٹھانے ہیں تو اس میں شامل ممالک کے لئے معاہدے کی روح سے علمیت نہایت اہم ہے کیونکہ اسی طرح ممالک اپنے لیئے راستے چنتے ہوئے اس کو لاگو کر پائیں گے۔انھوں نے کہا کہ کسی بھی تجارتی معاہدے کی کامیابی کے لئے سرحدوں سے پار تجارت کے کیل کابلے کسنا بہت ضروری ہوتا ہے یعنی کسٹم اور بارڈرز کے معاملات کا عمل آسان بنانا تاکہ آزادانہ تجارت بغیر کسی رکاوٹ کے کی جا سکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں