سوشل میڈیا پرحمزہ علی عباسی کے ہم شکل کے چرچے

کراچی (سی این پی)اداکارحمزہ علی عباسی کے ہم شکل نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی ،میانوالی سے تعلق رکھنے والے یاسر عمار کی اداکار حمزہ علی عباسی سے مشابہت پر لوگ حیران رہ گئے ہیں ۔ حمزہ کے چاہنے والوں کے لیے اچھی خبر یہ ہے کہ انہیں اب ایک دوسرا حمزہ عباسی ملنے والا ہے ۔ یوں تو بہت سے لوگ مختلف شخصیات سے مشابہت رکھتے ہیں لیکن میانوالی سے تعلق رکھنے والے اداکار اور ماڈل یاسر عمار ،ہوبہو حمزہ عباسی کی تصویر ہیں اور سوشل میڈیا پر ان کی تصاویر اور ویڈیو ز کی دھوم مچ گئی ہے ۔حیران کن طور پر یاسر عمار کی شکل ہی نہیں آواز بھی حمزہ عباسی سے بے حد ملتی ہے جس پر سوشل میڈیا صارفین دنگ رہ گئے ہیں ۔یاسر عمار جانتے ہیں کہ ان کی شکل حمزہ عباسی سے ملتی ہے اور وہ اس پر بے حد خوش ہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں