سندھ پولیس کا یونیفارم تبدیل کرنے کا فیصلہ

کراچی(سی این پی)سندھ پولیس کی وردیاں تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ اس حوالے سے صوبائی محکمہ داخلہ نے وزیراعلی سندھ کو سفارشات ارسال کردی ہیں۔محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے بھیجی جانے والی سفارشات میں ڈسٹرکٹ پولیس کیلئے ہلکی نیلی شرٹ اور نیوی بلوٹرئوازر کی تجویز دی گئی ہے۔ٹریفک پولیس کیلیے سفید پولوشرٹ اورنیوی بلوٹرائوزر پر مشتمل نئی وردی کی تجویز دی گئی ہے۔وزیراعلی سندھ کی جانب سے حتمی منظوری کے بعد سندھ پولیس کے سوا لاکھ سے زائد اہلکاروں کے یونیفارمز تبدیل کردیے جائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں