ابوظہبی، ہزاروں برس قدیم موتی کی دریافت

ابوظہبی(سی این پی)متحدہ عرب امارات کی وزارت ثقافت و سیاحت نے اعلان کیا ہے کہ ابو ظہبی کے ساحل کے سامنے واقع مروح جزیرے میں دنیا کا سب سے قدیم موتی دریافت ہوا ہے۔ یہ موتی 8 ہزار برس پرانا اور 5600۔5800 قبل مسیح جدید حجری دور کا ہے۔ اسیلولوالابوظہبی ابوظہبی کا موتی کا نام دیا گیا ہے۔ امارات الیوم کے مطابق ثقافت اور سیاحت کے سربراہ محمد خلیفہ المبارک نے بتایا کہ تقریبا 5 ہزار برس پرانے موتی کی دریافت اس بات کا ثبوت ہے کہ متحدہ عرب امارات میں موتیوں کی تلاش کا پیشہ بڑا پرانا ہے۔ محمد خلیفہ المبارک کے مطابق یہ موتی انمول ہے۔ا سے لوور ابوظہبی کے زیر اہتمام 30اکتوبر 2019 سے 18فروری 2020 تک ابوظہبی میں ہونے والی نمائش میں پہلی مرتبہ پیش کیا جائے گا۔ یہ نمائش خوشحالی کے 10ہزار برس کے عنوان سے منعقد ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں