اداکارہ سونیا حسین نے ٹرین پر سفر کو جنون قراردیااور مداحوں کو بھی مشورہ دے ڈال

کراچی(سی این پی) معروف پاکستانی ماڈل اور اداکارہ سونیا حسین نے ٹرین میں سفر کرنے کے بعد اپنے مداحوں کو دلچسپ مشورہ دے دیا۔تفصیلات کے مطابق ادکاراہ سونیا حسین نے ٹرین میں سفر کرکے اپنے مداحوں کو ناصرف تجربات سے آگاہ کیا بلکہ لوگوں کو اہم مشورہ بھی دے ڈالا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ٹرین میں سفر کرنا میرا جنون تھا۔ ساتھ ہی انہوں نے اپنے مداحوں کو بھی سفر کا مشور دیا۔انہوں نے دلچسپ انداز میں کہا کہ اگر آپ تھک چکے ہیں تو ٹرین کی ٹکٹ خریدیں، وہاں آرم سے کتابیں پڑھیں، اپنے من پسند گانوں سے بھی لطف اندوز ہوں۔اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ سفر کے دوران اپنے ملک کو محسوس کریں اور وقت کا لطف اٹھائیں اور پھر واپس آجائیں، انہوں نے اس بات کا اقرار کیا کہ یہ میری زندگی کا بہترین تجربہ ہے۔سفر کے دوران سونیا حیسن نے خوب صورت لباس زیب تن کیا ہوا تھا، ٹرین کے ساتھ لی گئی تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ادارہ نے نارنجی رنگ کی کرتی پہنچ رکھی ہے۔انہوں نے اپنے ٹرین کے سفر کے تجربات شیئر کرتے ہوئے اپنے فالوورز کو مشورہ دیا کہ کوئی بھی شخص اس طرح اپنے سفر کو بہت حسین اور لطف اندوز بنا سکتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں