وانا میں پولیو کے عالمی دن کے موقع پر واک،پولیو کے خلاف جنگ میں کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں، امیر نواز

جنوبی وزیرستان(سی این پی) وانا میں پولیو کے عالمی دن کے موقع پر واک کا اہتمام کیا گیا۔ جسمیں اسسٹنٹ کمشنر امیر نواز، ایجنسی سرجن رحیم داوڑ اور ڈی ایچ سی ایچ او نورز علی خان وزیر، ڈاکٹر عبداللہ وزیر کے علاوہ مشران اور نوجوانوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر وانا آمیر نواز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انتظامیہ پولیو کے خاتمے کیلئے کوشاں ہے اور پولیو کے خاتمے کیلئے ہر ممکن کوشش کررہی ہے۔ ان کا کہنا تھا پولیو جیسے موذی مرض کے خاتمے کے لیے بین الاقوامی ادارے ورلڈ ہیلتھ اسمبلی کے ہنگامی اقدام کے بعد سال 1988ء سے لیکر اب تک پولیو کے خلاف جاری عالمی جنگ میں گراں قدر کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں۔ محتاط اعدادو شمار کے مطابق اس جنگ کے نتیجے میں دنیا بھر میں پولیو کیسز کی تعداد میں ٪99 تک کمی واقع ہوئی ہے۔ سال 1988ءمیں پوری دنیا سے لگ بھگ 350000 کے قریب پولیو کیسز ریکارڈ کیے گئے جو کہ حیران کن حد تک کمی کے بعد سال 2012ءمیں صرف 223 رہ گئے تھے۔ یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ سال 1988ء میں پولیو سے متاثرہ ممالک کی تعداد 125 سے زائد تھی جو کہ اب صرف جنوبی ایشیا کے دو ممالک پاکستان اور افغانستان تک محدود ہو کررہ گئی ہے۔ ان کا مزید کہنا ہے کہ پولیو کو ہرگھر تک پہنچنا اور ہر بچے کو پولیو کے قطرے پلانا اولین مقصد ہے۔

کیٹاگری میں : صحت

اپنا تبصرہ بھیجیں