وانا میں باولے کتے سے متاثر بچوں کی تعداد میں اضافہ، ہسپتالوں میں ویکسین ناپید

وانا (سی این پی ) چند روز سے وزیرستان وانا میں باولے کتے سے متاثرافراد کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔تفصیلات کے مطابق اب تک 22 افراد متاثر ہوئے ہیں۔ جن میں بڑی تعداد بچوں کی ہیں دوسری طرف وانا ہیڈکوارٹر ہسپتال میں ڈاکٹرز اور ویکسین کی عدم موجودگی نے عوام کو پریشان کر رکھاہے۔ یاد رہے کہ اس سے پہلے ڈی جی ہیلتھ خیبرپختونخوا نے ایک پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ صوبے میں ویکسین دستیاب نہیں لہذا کتوں کو مار دیا کریں۔دوسری جانب ایم این اے علی وزیر نے 11متاثرہ افراد کو ملتان بھیج دیااور ایمبولینس کے ساتھ ساتھ مالی امداد بھی کی، جس پر اہلیان علاقہ کا کہنا ہے کہ وہ ایم این اے علی وزیر کے انتہائی مشکور ہیں۔

کیٹاگری میں : صحت

اپنا تبصرہ بھیجیں