صدر ٹرمپ کے مئواخذے کی تحریک کا طریقہ کار طے کر لیا، نینسی پلوسی

واشنگٹن(سی این پی)امریکا میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مئواخذے کی تحریک کا طریقہ کار طے کر لیا گیا۔ سپیکر نینسی پلوسی نے کہا ہے کہ ایوان نمائندگان میں ووٹنگ اسی ہفتے کرائی جائے گی، صدر ٹرمپ اور ان کے حامیوں نے کارروائی کو غیر قانونی قرار دے دیا۔ایک اور امریکی صدر کو مواخذے کا سامنا، صدر ٹرمپ نے کارروائی کو غیر قانونی قرار دے دیا۔ ایوانِ نمائندگان میں صدر ٹرمپ کے مئواخذے کیلئے پہلی باقاعدہ ووٹنگ اسی ہفتے کروائی جائے گی۔سپیکر نینسی پلوسی نے کہا ہے کہ ووٹنگ مواخذے کی کارروائی سے متعلق صدر کے حقوق کا تعین کرے گی، دیکھا جائے گا وائٹ ہائوس تعاون سے انکار کر سکتا ہے یا نہیں۔صدر ٹرمپ نے کہا ہے پورے ایوان کے ووٹ نہ دینے پر تحقیقات غیر قانونی ہو جائیں گی، ری پبلکن ارکان کا کہنا تھا بند کمروں میں ہونیوالی تحقیقات میں شفافیت کافقدان ہے۔وائٹ ہائوس نے کہا ہے ڈیموکریٹس مواخذے کی غیر قانونی کارروائی میں مصروف ہیں، وائٹ ہائوس صدرٹرمپ کے مواخذے کیلئے دستاویزات دینے سے پہلے ہی انکار کر چکا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں