انسداد ڈینگی کیلئے مشترکہ کوششوں کے نتائج حوصلہ افزا ہیں، ظفر مرزا

اسلام آباد(سی این پی)معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ انسداد ڈینگی کی منصوبہ بندی پرقومی پالیسی تشکیل دی جارہی ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کی زیر صدارت انسداد ڈینگی سے متعلق اجلاس کا انعقاد ہوا جس میں سیکریٹری ہیلتھ، جڑواں شہروں کی انتظامیہ اور اسپتالوں کے سربراہان شریک ہوئے۔اجلاس کے دوران ڈینگی کی موجودہ صورتحال پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا، ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ موثر اقدامات سے ڈینگی کی صورتحال میں نمایاں کمی آئی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ انسداد ڈینگی کی منصوبہ بندی پرقومی پالیسی تشکیل دی جارہی ہے آئندہ سال پالیسی کے تحت موثر اقدامات کریں گے۔وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت کا مزید کہنا تھا کہ انسدادڈینگی کیلئے مشترکہ کوششوں کے نتائج حوصلہ افزاہیں، رسپانس ٹیمیں اسی طرح لگن اورجذبے کیساتھ کام کریں ۔یاد رہے کہ رواں ماہ 2 اکتوبر کو وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا تھا کہ اسپتالوں میں ڈینگی سے نمٹنے کے لیے تمام وسائل دستیاب ہیں، ڈینگی مچھر کی افزائش روکنے کے لیے بھرپور اقدامات یقینی بنا رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں