سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھوکے فن سے متاثر ہو کر شوبز میں آئی،جویریہ عباسی

لاہور(سی این پی) معروف اداکارہ جویریہ عباسی نے سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو کی اداکاری سے متاثر ہو کر شوبزانڈسٹری میں قدم رکھا۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ وہ عتیقہ اوڈھو کی اداکاری سے بہت زیادہ متاثر تھی اور ان کے ڈرامے دیکھ کراندر کا فنکار بیدار ہوا اور پھر انہوں نے شوبز انڈسٹری میں آنے کا فیصلہ کیا،جسکےبعدانہوں نے ایک ٹی وی پر اداکاری کا آڈیشن دیا جس میں کامیاب ہوئی۔جویریہ عباسی نے کہا کہ میری والدہ حکمت کے شعبہ سے وابستہ تھیں۔ والدہ چاہتی تھیں کہ میں بھی اسی شعبے کو اپنا لوں مگر میں نے اس سے دوری اختیار کی۔ جویرہ عباسی کا کہنا تھا کہ شوبز انڈسٹری میں انہیں بہت کامیابیاں ملیں۔واضح رہے کہ جویریہ عباسی متعددٹی وی ڈراموں میں اپنے فن کے جوہردکھاچکی ہیں جسکی وجہ سے ڈراموں کے شائقین میں بے حدمقبول ہیں.

اپنا تبصرہ بھیجیں