سابق بھارتی فوجی افسر نے مودی کی ذہنیت آشکار کر دی ہے، مشال ملک

اسلام آباد(سی این پی)حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک نے کہا ہے کہ بھارتی فوجی افسر نے مودی کی گندی ذہنیت آشکار کردی ہے، مودی جان لے! کشمیری ماں بہنوں اور بیٹیوں کی آبرو پرمرمٹنا جانتے ہیں، دنیا بھارت کی ذلیل اور گندی سوچ کا نوٹس لے۔تفصیلات کے مطابق حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک نے سابق بھارتی فوجی افسر کے بیان کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ آر ایس ایس اور ہندوتوا فسطائی سوچ بے نقاب ہونے لگی ہے ، بھارتی فوجی افسر نے مودی کی گندی ذہنیت آشکار کردی۔مشال ملک کا کہنا تھا کہ مودی سرکاراور حواری جانور کہلانے کے بھی مستحق نہیں ، 106 دن سے تشدد اور لاک ڈائون کشمیریوں کا جذبہ ماند نہیں کرسکا ، کشمیر میں نہ انٹرنیٹ ہے نہ کوئی اور ذرائع مواصلات بحال ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں