ترکی ،اولیول کا مقابلہ،پاکستانی طالبعلم نے پہلی پوزیشن حاصل کرلی

اسلام آباد(سی این پی) ترکی میں او لیول کے مقابلے میں پاکستانی سٹوڈنٹ نے پہلی پوزیشن حاصل کرکے پاکستان کا نام روشن کردیا تفصیلات کے مطابق ترکی کے شہر انتالیہ میں منعقدہ گیارھویں انٹرنیشنل اولمپیڈ 2019 میں پاکستان کے ہونہار او لیول کے اسٹوڈنٹ سید محمد میثم جو کہ انٹرنیشنل گرامر سکول F-11 میں ذیر تعلیم ہیں نےاو لیول کے انگلش لینگوج کے مقابلے میں میں اول آ کر گولڈ میڈل حاصل کر لیا اس ہونہار بچے نے صرف اس پر اکتفا نہیں کیا بلکہ ایک دوسرے مقابلے میں جو کیمسٹری کا تھا اس میں تیسری پوزیشن حاصل کر کے کانسی کا تمغہ لے کر پاکستان کا نام روشن کیا اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سید محمد میثم نے اپنی پوزیشن کو اپنے والدین اور اساتذہ کی محنت اور دعاؤں کا ثمر قرار دیتے ہوئے طلباء سے کہا ہے کہ وہ وقت کی قدر کریں اور زیادہ سے زیادہ محنت کریں کیونکہ محنت کبھی ضائع نہیں ہوتی انہوں نے کہا کہ پاکستانی بچے بہت زہین اور لائق ہیں اور ہر میدان میں پاکستان کا نام روشن کریں گے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں