احسن خان بچوں کےلئے کام کرنے والی غیر سرکاری تنظیم کے خیر سگالی سفیر مقرر

لاہور(سی این پی )پاکستانی فلم اور ڈرامہ انڈسٹری کے نامور اداکار احسن خان کو چائلڈ پروٹیکشن بیورو کا خیر سگالی سفیر مقرر کردیا گیا۔لاہور کی ایک مقامی غیر سرکاری تنظیم کی جانب سے تقریب کے موقع پر احسن خان کو چائلڈ پروٹیکشن بیورو کا خیر سگالی سفیر مقرر کیا گیا اوراس موقع پر پنجاب کے وزیر اطلاعات اسلم اقبال بھی موجود تھے۔اس تقریب میں احسن خان کے ساتھ ساتھ گلوکارعلی ظفر بھی موجود تھے۔احسن خان کے خیر سگالی سفیر بننے کے حوالے سے غیر سرکاری تنظیم کی چیئر پرسن سارہ احمد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرٹوئٹ بھی کیا۔احسن خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بچوں کیلئےبہت کم کام ہورہاہے میری خواہش ہے کہ بچوں کیلئے بھی کوئی پروگرام منعقد ہو. بچوں کی رہنمائی کیلئے حکومت کو ٹھوس اقدامات کرنے چاہیے بچوں کے ساتھ ہونے والی بد سلوکیوں کو روکنا ہوگا۔ تقریب میں مہمانوں نے بچوں میں تحفے تحائف بھی تقسیم کیے۔ پاکستانی اداکار ہمایوں سعید نے ٹوئٹر پر احسن خان کو چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے خیر سگالی سفیر بننے پر مبارکباد دی اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں