انقرہ(سی این پی)ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں دو روزہ عالمی کشمیر کانفرنس کا انعقاد ہوا جس میں 25 ممالک کے مندوبین نے شرکت کی۔اپنے خطاب میں آزاد کشمیر کے صدر سردار مسعود خان نے کہا کہ بھارت کے ریاستی مظالم نے مسئلہ کشمیر کو سنگین عالمی مسئلہ بنادیا ہے، مقبوضہ وادی میں قید لاکھوں کشمیری عالمی امن کے لیے خطرے کی وارننگ دے رہے ہیں۔کانفرنس سے لارڈ نذیر احمد نے بھی خطاب کیا اور کہا کہ ترکی نے کشمیر پر عالمی کانفرنس کا انعقاد کرکے دیگر ممالک کے لیے مثال قائم کردی۔انقرہ میں جاری 25 ممالک کی نمائندگی پر مشتمل کانفرنس میں 80 لاکھ سے زائد کشمیریوں پر بھارتی ریاستی مظالم کو انسانیت اورعالمی امن کے لیے سنگین خطرہ قراردیتے ہوئے مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق فوری حل کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔انقرہ میں ترک تھنک ٹینک کے اشتراک سے لاہور سینٹر فار پیس ریسرچ کی کشمیرعالمی کانفرنس کے افتتاحی اجلاس کے مہمان خصوصی صدر آزاد کشمیر سردار مسعود نے کہا کہ لاکھوں محبوس کشمیری عالمی امن کے خطرے کی وارننگ دے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ خصوصی حیثیت بدلنے کے بعد کشمیر دنیا کے راڈار پر اپنی گھمبیر حیثیت کے ساتھ آرہا ہے۔کانفرنس میں پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والی شیری رحمان نے بھی شرکت کی۔
لطیف کھوسہ نے پھر عمران خان کی جلد رہائی کی امید ظاہر کر دی
چیف جسٹس کی اپنے سفر کے دوران ٹریفک رواں رکھنے کی ہدایت
وزیراعظم نے ترقی کیلئے تاجروں سے مدد مانگ لی
پولیس کے شعبہ میں خواتین کی تعداد بڑھانا چاہتے ہیں،مریم نواز
اسلام آباد میں نان روٹی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن معطل
قومی اسمبلی کمیٹیاں: حکومت اور اپوزیشن کے درمیان پاور شیئرنگ کا فریم ورک تیار
چیف کمشنر اسلام آباد عہدے سے فارغ، محمد علی رندھاوا کی تعیناتی کا فیصلہ
پنجاب میں کم عمری کی شادیاں روکنے کیلئے بل تیار
ورلڈ انٹلیکچوئل پراپرٹی ڈے جمعہ کو منایا جائے گا
جنسی ہراسانی اور بلیک میلنگ میں ملوث ملزم گرفتار