تیسراآل پاکستان فٹ بال ٹورنمنٹ اختتام پذیر،چشمہ کلب میرانشاہ فاتح

وانا(سی این پی)سپورٹس کمپلیکس وانا میں تیسرا آل پاکستان انصاف فٹ بال ٹورنمنٹ احتتام پذیر ہوا ۔ فائنل میں چشمہ کلب میرانشاہ نے باچا خان لورلائی کو 2:0 سے شکست دے کر ٹرافی اپنے نام کرلی۔ سپورٹس کمپلیکس وانا کے فائنل میچ میں مہمانِ خصوصی ایم این اے علی وزیر تھے۔ جبکہ ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر جنوبی وزیرستان تاج محمد وزیر،اسسٹنٹ کمشنر امیر نوازوانا بھی اس موقع پر موجود تھے۔ جیتنے والے ٹیم کو 2 لاکھ انعام دیا۔ سپورٹس سے علاقے کے لوگوں میں خوشی اور امید کی لہر پیدا ہوئی۔ میچ کے بعد ایم این اے علی وزیر نے میڈیا نمائندوں کو مخاطب کرتے ھوئےکہا کہ آپ علاقے کی مسائل کو صحیح معنوں میں اٹھائیں،یک طرفہ اور جانبدارانہ رویہ چھوڑ کر صحافت کا حق ادا کریں۔ علاقے کے نوجوانوں کو نشہ سے دور رکھنےکے سوال پرکہا کہ میری اس حوالے سے شہریار آفریدی سے بات ہوئی ھے۔منشیات کے تدارک کےلئے اقدامات اٹھائیں گے.مہمان خصوصی نے فاتح ٹیم اور رنر اپ میں انعامات بھی تقسیم کئے.

اپنا تبصرہ بھیجیں