پاکستان کرکٹ بورڈکے فنڈزمیں مبینہ گھپلے،پارلیمانی کمیٹی کانوٹس

اسلام آباد(سی این پی)پاکستان کرکٹ بورڈ کے فنڈز میں گھپلوں کا پارلیمانی کمیٹی نے نوٹس لے لیا ہے۔منگل کو اسلام آباد میں قائمہ کمیٹی بین الصوبائی رابطہ کے اجلاس میں پی سی بی کے فنڈز کا ذکرہوا۔ قائمہ کمیٹی نے آئندہ اجلاس میں پاکستان کرکٹ بورڈ کیحکام کو طلب کرلیا ہے۔چیئرمین قائمہ کمیٹی آغا حسن بلوچ نے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ میں بیضابطگیوں کو چھوڑا نہیں جاسکتا۔ چیئرمین قائمہ کمیٹی نے واضح کیا کہ یہ اہم معاملہ ہے اور اس کی تہہ تک پہنچیں گے۔آغا حسن بلوچ پی سی بی اور کرکٹ کے نام پر اربوں روپے کمائے جا رہے ہیں۔ قائمہ کمیٹی نے پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن سے بھی آئندہ اجلاس میں بریفنگ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں