مانسہرہ(سی این پی) جے یو آئی(ف) کے رہنما مفتی کفایت اللہ پرنامعلوم ملزمان نے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق مانسہرہ میں نامعلوم افراد نے مفتی کفایت اللہ کی گاڑی کوٹکر ماری جس کے بعد 5 افراد نے آہنی راڈ سے ان پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں مفتی کفایت اللہ ان کے بیٹے اور ایک ساتھی بھی زخمی ہوئے۔پولیس نے بتایاکہ حملے میں مفتی کفایت اللہ کا ہاتھ فریکچر ہوا ہے جنہیں فوری طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔مفتی کفایت اللہ کے بیٹے حسین کفایت اللہ کا کہنا ہے کہ کچھ گاڑیوں نے تعاقب کرنے کے بعد انہیں روکا اور اسلحہ تان کر تشدد کا نشانہ بنایا۔پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا اور ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔واضح رہے کہ 27 اکتوبر کو مفتی کفایت اللہ کو آزادی مارچ کے لیے چندہ جمع کرنے پر اسلام آباد سے گرفتار کر کے ہری پورجیل منتقل کیا گیا تھا جس کے بعد پشاور ہائیکورٹ ایبٹ آباد سرکٹ کے حکم پر ان کی رہائی عمل میں آئی تھی۔
ہاؤسنگ اسکینڈل، اگر کلین چٹ دینا ہوتی تو انکوائری شروع نہ ہوتی، وزیر دفاع
بین الاقوامی سرمایہ کاری کے منصوبوں پر لاپرواہی قبول نہیں،وزیراعظم کی تنبیہ
فیض حمید نے دھرنے کے دوران ملاقات میں استعفے کا کہا: زاہد حامد کا کمیشن کو بیان
کچے کے ڈاکوؤں کیخلاف جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے مشترکہ آپریشن کا فیصلہ
بانی پی ٹی آئی کی تین مقدمات میں عبوری ضمانت میں توسیع
صدر مملکت اور وزیراعظم کی کراچی میں خودکش دھماکے کی شدید مذمت
کراچی، غیر ملکی شہریوں کو لے جانیوالی گاڑی پر حملہ، 2 دہشتگرد ہلاک
یاسمین راشد کی طبعیت شدید ناساز، جیل سے ہسپتال منتقل
فائرنگ سے کسٹم کے 4 اہلکاروں سمیت 6 افراد جاں بحق
مہنگی روٹی فروخت کرنے پر 80 افراد گرفتار