بھارتی گلوکارہ نے مودی مخالف گاناریلیزکردیا

نئی دہلی(سی این پی)بھارتی گلوکارہ ریپرہارڈ کور نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے خلاف گانا ریلیزکردیا۔ کشمیر ٹو خالصتان کے عنوان سے ریپ گانے میں بھارت کے زیرانتظام کشمیراوربھارت میں سکھوں پرانسانی حقوق کی پامالیوں کا ذکر کیا گیا۔ 3 منٹ 12 سیکنڈ کی ویڈیو کے آغاز میں بی جے پی کودہشت گردوں کا گروہ کہا گیا۔واضح‌رہے کہ اس سے قبل گلوکارہ نے ایک ویڈیو پیغام میں بھارتی وزیراعظم مودی اوروزیر داخلہ امیت شاہ کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے نازیبا الفاظ بھی کہے تھے۔ جس کی وجہ سے ہارڈ کور کا ٹوئٹر اکائونٹ معطل کردیا گیا تھا اورمقدمہ بھی درج کیا گیا۔قبل ازیں جون 2019 میں گلوکارہ کو اترپردیش کے وزیراعلی آدتیہ ناتھ اورآرایس ایس کے سربراہ موہن بھاگوت کے خلاف بعض ناگوار باتیں کہنے کی پاداش میں غداری کے الزام میں دھر لیا گیا تھا۔کرتار پورراہداری کے افتتاح کے موقع پربھارتی گلوکارہ نے سوشل میڈیا پروزیراعظم پاکستان عمران خان کی تعریف بھی کی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں