آسٹریلیا کا پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کربیٹنگ کرنے کا فیصلہ

ایڈیلیڈ(سی این پی) آسٹریلیا کا پاکستان کے خلاف دوسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ، پنک بال سے کھیلے جارہے ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچ کیلئے پاکستان میں تین تبدیلیاں کیں گئیں، آسٹریلیا نے اپنی وننگ ٹیم کو برقرار رکھا،ایڈیلیڈ میں دونوں ٹیموں کے درمیان میچ شروع ہونے سے قبل ٹاس کیا گیا، آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے کپتان ٹم پین نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ دوسرے میچ کے لئے پاکستان ٹیم میں تین تبدیلیاں کی گئیں جس کے مطابق محمد عباس اور امام الحق کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے جبکہ 16 سالہ نسیم شاہ کے جگہ 19 سالہ محمد موسی کو ٹیسٹ کیپ دی گئی ہے۔ پاکستان کے لیجنڈ کرکٹر وسیم اکرم نے محمد موسی کو ٹیسٹ کیپ پہنائی۔ نسیم شاہ کی جگہ محمد موسی کو، محمد عباس کو عمران خان سینئر کی جگہ اور امام الحق کو حارث سہیل کی جگہ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے ۔ ڈے نائٹ ٹیسٹ میں آسٹریلین ٹیم کی طرف سے ڈیوڈ وارنر اور جو برنز نے اننگز کا آغاز کیا جو کچھ خاص نہ تھا، جو برنز کو پاکستان کے شاہین شاہ آفریدی نے میچ کے تسرے اوورز کی تیسری بال پر محمد رضوان کے ہاتھوں کیچ آئوٹ کر دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں