ہائی بلڈپریشر کے مریض نمک کے ساتھ ساتھ چینی بھی ترک کردیں،تحقیق

لاہور(سی این پی)عام طور پر نمک کو فشار خون یا ہائی بلڈ پریشر کا باعث سمجھا جاتا ہے مگر بہت زیادہ چینی کا استعمال بھی آپ کو اس جان لیوا مرض کا شکار بناسکتا ہے،طبی ماہرین نے بلڈ پریشر کے حوالے سے چینی پر توجہ مرکوز کررکھی ہے۔تحقیق کے مطابق نمک کے مقابلے میں اس غذا پر توجہ مرکوز کرنی چاہئے جو لت کی طرح انسانی دماغ کو اپنی گرفت میں لے لیتی ہے اور وہ ہے چینی جسے سفید زہر بھی کہا جاتا ہے۔تحقیق میں 4528 ایسے بالغ افراد کا جائزہ لیا گیا جو بلڈ پریشر کے شکار نہیں تھے۔تحقیق کے دوران ایک گروپ کو روزانہ 74 گرام چینی کھلائی گئی اور اس بات کے ٹھوس شواہد ملے کہ ان میں ہائی بلڈ پریشر کا خطرہ بہت زیادہ بڑھ گیا ہے.ایک اور مشاہدےکے دوران یہ بات سامنے آئی کہ 60 گرام چینی یا میٹھے مشروبات کو پینے کے 2 گھنٹے بعد بلڈ پریشر بڑھ گیا.

کیٹاگری میں : صحت

اپنا تبصرہ بھیجیں