بھارت مقبوضہ کشمیرمیں فلسطین طرز پر ہندو آبادیاں قائم کرنے کا ارادہ رکھتا ہے،علی امین گنڈا پور

اسلام آباد(سی این پی) وفاقی وزیر امورکشمیر وگلگت بلتستان علی امین گنڈاپور نے کہا بھارت مقبوضہ کشمیرمیں فلسطین طرز پر ہندو آبادیاں قائم کرنے کا ارادہ رکھتا ہے، عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں بھا رتی جنگی جرائم کا نوٹس لے۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر امورکشمیر وگلگت بلتستان علی امین گنڈاپور سے بیرسٹرسلطان محمود کی ملاقات ہوئی ، ملاقات میں مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی مظالم،آزادکشمیر کی سیاسی وترقیاتی صورتحال سیمتعلق گفتگو ہوئی ، سلطان محمود نے مقبوضہ کشمیرمیں جاری بھارتی کرفیو اور مظالم کی مذمت کی۔علی امین گنڈاپور نے کہا بھارتی مظالم،کرفیو سیکشمیریوں کی زندگی اجیرن بن چکی ہے، بھارت نیمقبوضہ کشمیر کو دنیا کی سب سے بڑی جیل بنا رکھا ہے ، ہزاروں کشمیری نوجوانوں کواغواکر کے نامعلوم مقامات پر منتقل کیا گیا اور آزادی تحریک کچلنے کیلئے کشمیری خواتین کی عصمت دری کی جارہی ہے۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ بھارت مقبوضہ کشمیرمیں فلسطین طرز پر ہندو آبادیاں قائم کرنے کا ارادہ رکھتا ہے، عالمی دنیامقبوضہ کشمیر میں بھارتی جنگی جرائم کا نوٹس لے، خطے میں بھارتی رویے سے علاقائی،عالمی امن کوشدیدخطرات ہیں۔صدرپی ٹی آئی آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود نے کہا کشمیری عوام بہادر اور پر عزم ہیں اور آخری سانس تک حق خوداردیت کیلئے ڈٹ کرمقابلہ کریں گے ، بھارتی مظالم کشمیریوں کے عزم کو شکست نہیں دے سکتے۔وفاقی وزیر نے بیرسٹر سلطان محمود کو آزاد کشمیر ضمنی انتخاب میں کامیابی پرمبارکباد دیتے ہوئے کہا بیرسٹرسلطان محمودکی کامیابی کشمیریوں کاپی ٹی آئی پراعتمادکااظہارہے۔بیرسٹر سلطان محمود نے کہا کشمیری عوام وزیراعظم عمران خان سے خصوصی لگائو رکھتے ہیں ، آئندہ الیکشن میں پی ٹی آئی آزاد کشمیر میں کامیابی حاصل کرے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں