ایڈیلیڈ ٹیسٹ،پاکستانی ٹیم فالو آن کا شکار،یاسر شاہ کیرئیر کی پہلی سنچری بنانے میں کامیاب

ایڈیلیڈ(سی این پی) پاکستان ٹیم آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں 302 رنز بنا کر فالو آن کا شکار ہو گئی۔ آسٹریلیا نے اپنی پہلی اننگز 589رنز 3کھلاڑی آؤٹ پر ڈکلیئر کی تھی۔سیریز کے دوسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں قومی ٹیم نے 96 رنز 6 کھلاڑی آؤٹ سے تیسرے روز کے کھیل کا آغاز کیا تو بابراعظم نروس نائنٹیز کا شکار ہو کر 97 رنز پر پویلین لوٹ گئے تاہم لیگ اسپنر یاسر شاہ مرد میدان ثابت ہوئے اور انہوں نے کیرئیر کی پہلی سنچری بناتے ہوئے 113 رنز بنائے جس میں 13 چوکے بھی شامل ہیں۔تاہم قومی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 302 رنز بنا کر فالو آن کا شکار ہو گئی۔ آسٹریلیا نے اپنی پہلی اننگز 589رنز 3کھلاڑی آؤٹ پر ڈکلیئر کی تھی۔کینگروز کی جانب سے مچل اسٹارک نے 6 کھلاڑیوں کا شکار کیا جبکہ پیٹ کمنز نے3 اور ہیزل ووڈ نے 1وکٹ حاصل کی۔ دوسری اننگز میں بھی قومی ٹیم نے کوئی سبق نہ سیکھا اور کھانے کے وقفے تک پاکستان نے 1وکٹ کے نقصان پر 2رنز بنا رکھے ہیں۔ امام الحق بغیر کھاتہ کھولے پویلین لوٹ گئے۔قومی ٹیسٹ ٹیم کےکپتان اظہرعلی کی آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں بھی خراب پرفارمنس کا سلسلہ جاری رہا، دوسری اننگزمیں بھی کیچ تھما کرچلتے بنے۔اظہرعلی کا بلہ زنگ آلودہوگیا،ٹیم میں کیوں ہیں؟سوالات اٹھنےلگے،دورہ آسٹریلیا میں چاروں اننگز میں کلب کرکٹر نظر آئے،3اننگزمیں ڈبل فیگرزتک بھی نہ پہنچ سکے۔یہی نہیں گزشتہ دس اننگز میں ایک ففٹی بھی نہیں بناسکے، 121رنز بناسکے،ایوریج صرف 12رنز کی رہی ۔مصباح اور یونس کے بعد اظہر پر انحصار تھا لیکن انہوں نے مایوس کیا،سینئر بلےباز اور کپتان کی پرفارمنس ایسی ہو گی تو دیگرسے کیا امید رکھی جائے۔
سرفراز احمد کوخراب پرفارمنس پرقیادت اور ٹیم سے فارغ کیا گیا،اظہرعلی کے ساتھ ایسا نہ ہوا تویہ بد دیانتی ہوگی،میزبان ٹیم کو سیزیز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں