سی پیک سے پاکستانیوں کے لیے 75ہزار ملازمتیں پیدا ہوئیں،سرمایہ کاری بورڈ حکام

اسلام آباد(سی این پی) سرمایہ کاری بورڈ کے حکام نے کہا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے(سی پیک) کی تعمیر سے پاکستانیوں کے لیے براہ راست 75ہزار ملازمتیں پیدا ہوئیں جس سے ہر شخص کی آمدنی میں 23 فیصد اضافہ ہوا ۔سرمایہ کاری بورڈ کے حکام کا کہنا ہے کہ 100 ایس ایم ایز نے سی پیک کی تعمیر میں سینکڑوں بلکہ ہزاروں ملازمتیں فراہم کیں،سکھر ملتان موٹر وے پراجیکٹ نے اکیلے 29 ہزار مقامی افراد کو روزگار فراہم کیا،اس کی تعمیر کے دوران بڑی تعداد میں پاکستانی تکنیکی ماہرین کو تربیت بھی دی گئی خاص طور پر زیادہ سے زیادہ پاکستانی خواتین کو سی پیک کے تحت ملازمت مل رہی ہے۔اسی طرح تھر بلاک دوم کے منصوبے میں 126 مقامی خواتین کو ٹرک ڈرائیونگ کی نوکریوں پر ملازمت دی گئی۔انھوں نے کہا کہ پورٹ قاسم پاور پلانٹ کی تعمیر کے دوران 4000 مقامی افراد کو ملازمت کے مواقع ملے اورآپریشنل مرحلے میں 1270 افراد کو روزگار ملا جبکہ 150 انجینئروں کو تکنیکی تربیت کے لیے چین بھیجا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں