اسٹاک مارکیٹ میں تیزی،سرمایہ کاروں کا حکومتی اقدامات پر اعتماد کا اظہار ہے، حفیظ شیخ

اسلام آباد(سی این پی)مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے کہا ہے کہ اسٹاک مارکیٹ میں تیزی،سرمایہ کاروں کا حکومتی اقدامات پر اعتماد کا اظہار ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرمشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کا کہنا تھا کہ نومبر میں کے ایس ای 100انڈیکس میں 14.9فیصد اضافہ ہوا،16اگست2019سے انڈیکس میں 10ہزار500پوائنٹس، 36.6فیصد کا اضافہ ہوا۔حفیظ شیخ کا مزید کہنا تھا کہ اسٹاک مارکیٹ میں تیزی،سرمایہ کاروں کا حکومتی اقدامات پر اعتماد کا اظہار ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں