جلدسپریم کورٹ میں خواتین ججزبھی نظرآئیں گی،چیف جسٹس

لاہور(سی این پی)چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس آصف سعید کھوسہ کا کہنا ہے کہ اعلی عدلیہ خواتین کے حقوق کا تحفظ یقینی بنا رہی ہے، وقت کے ساتھ خواتین اور مرد ججز کا فرق ختم ہوجائے گا، جلد سپریم کورٹ آف پاکستان میں خواتین ججز بھی نظر آئیں گی۔لاہور میں خواتین ججز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس آف آصف سعید کھوسہ نے کہا کہ آئین میں اقلیتوں سمیت ہر شہری کو مساوی حقوق حاصل ہیں۔ قانون کے شعبے میں خواتین کی حوصلہ افزائی ہو رہی ہے، عدلیہ خواتین کے تحفظ، انہیں انصاف کی فراہمی کے لیے ترجیحی بنیادوں پر کام کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ خواتین ججز ذہنی تنائو سے آزاد رہتے ہوئے اپنا کام کریں، معاشرے میں خواتین کا کردار بڑھتا جا رہا ہے، انہیں زندگی کے ہر شعبے میں بااختیار بنانا ہو گا، ہمارے ہاں خواتین ججز مردوں کے غالب معاشرے میں کام کر رہی ہیں، جب کہ مقدمات میں خواتین کی ضمانت سے متعلق کچھ نرمی کی ضرورت ہے۔چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے مزید کہا کہ جج بننے کے بعد خاتون جج کا رویہ بھی مرد جج کی طرح ہو جاتا ہے، خواتین ججز نے پیچیدہ مقدمات میں قانون کے مطابق فیصلے دے کر صلاحیتوں کو منوایا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں