جنوبی وزیرستان وانا کے امہ چلڈرن اکیڈیمی میں سالانہ تقریب تقسیم انعامات کا انعقاد

وانا(سی این پی)جنوبی وزیرستان وانا میں واقع امہ چلڈرن اکیڈمی میں سالانہ انعامات کی تقسیم کی تقریب منعقد ہوئی، تقریب کے مہمان خصوصی کمانڈنٹ جنوبی وزیرستان وسیم الطاف تھے،اس موقع پراسسٹنٹ کمشنر وانا امیرنوازاور پرنسپل امہ چلڈرن اکیڈمی وانا کے پرنسپل زیرمحمد بھی موجود تھے۔ علاقے کے نوجوانان، صحافیوں اور مختلف مکاتب فکرسے تعلق رکھنے والے افراد کی کثیر تعداد نےبھی شرکت کی۔

اسسٹنٹ کمشنر امیر نواز نے طلباء کے حوصلے کو بلند کرتے ہوئے کہا کہ آپ ایک دن ڈاکٹر، انجینئر، سرکاری آفیسر بنیں گے۔ انشاءاللہ آپ بھی علاقے کا روشن کرینگے۔ مہمان گرامی نےپوزیشن ہولڈرزطلباء میں انعامات تقسیم کئیے اور طلباء کو وانا سکائوٹ کیمپ میں عشائیے پر مدعو بھی کیا.

اپنا تبصرہ بھیجیں