چیف الیکشن کمیشنراورممبران کی تعیناتی،پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس کل طلب

اسلام آباد(سی این پی)چیف الیکشن کمیشنراور ممبران الیکشن کمیشن کی تعیناتی کے معاملے پر پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس طلب۔ قومی اسمبلی کی پارلیمانی کمیٹی برائے تعیناتی آف چیف الیکشن کمیشنر اور ممبران الیکشن کمیشن کا اجلاس (کل)3 دسمبر کو طلب کر لیا ہے۔کمیٹی کا اجلاس 3 دسمبر کو صبح 10 بجے پارلیمنٹ ہائوس میں ہو گا۔ اجلاس کی صدارت چیئرپرسن شیریں مزاری کریں گی۔اجلاس میں چیف الیکشن کمیشنر اور ممبران الیکشن کمیشن کی تعیناتی پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔اجلاس میں حکومتی اور اپوزیشن جماعتوں کے نمائندے شریک کریں گے۔اجلاس میں حکومت اور اپوزیشن کی جانب سے چیف الیکشن کمیشنر اور ممبران الیکشن کمیشن کے ناموں کا جائزہ لیا جائے گا۔حزب اقتدار اور حزب اختلاف کی جانب سے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی کو بھیجے ناموں کو کمیٹی کو بھجوا دیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں