ایم کیوایم نے مشکل وقت میں ساتھ دیا، دونوں جماعتوں کی سوچ ملتی جلتی ہے، شاہ محمودقریشی

کراچی(سی این پی)وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ مشکل حالات میں ایم کیوایم نے پی ٹی آئی کا ساتھ دیا، خوش آئندبات یہ ہے ایم کیوایم اور پی ٹی آئی کی سوچ ملتی جلتی ہے۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں ایم کیوایم کے عارضی مرکز میں اتحادی جماعت کے رہنمائوں سے ملاقات کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ خالدمقبول سمیت ایم کیوایم پاکستان کی قیادت کا مشکور ہوں،ان کیساتھ عمدہ نشست رہی جس میں ملکی سیاسی سمیت سندھ کی صورتحال پرتبادلہ خیال کیاگیا۔شاہ محمودقریشی نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے مشکل حالات میں ملک کی باگ ڈورسنبھالی تو مشکل حالات میں ایم کیوایم نے پی ٹی آئی کا ساتھ دیا اب اشارہ مل رہا ہے ملک میں جو کرائسزتھے اس سے باہر آگئے ہیں، ملکی معیشت میں بہتری آرہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ووٹ دینے والا حکومت سے بہتری کی توقع رکھتاہے، ووٹرزکے سامنے حقائق رکھے جاتے ہیں وہ سمجھدارلوگ ہیں، ووٹرزسمجھتے ہیں حکومت مشکلات کا شکار تھی جب کہ کراچی کاووٹرسب سے زیادہ سیاسی شعور رکھنے والاہے، خوش آئندبات یہ ہے ایم کیوایم اور پی ٹی آئی کی سوچ ملتی جلتی ہے۔وزیر خارجہ نے کہا کہ وزیراعظم نے دعوت دی ہے اب اگلی نشست میں ایم کیوایم کے دوست شامل ہوں گے، ایم کیوایم کے اتحادی دوستوں سے5دسمبرکووزیراعظم کی سربراہی میں نشست ہوگی،کراچی اورسندھ کے معاملات پرپہلے سے زیادہ آگاہی حاصل ہوئی،یقین ہے اسلام آبادمیں ہونیوالی نشست سودمندثابت ہوگی۔وفاقی وزیر نے کہا کہ وزیراعظم نے فیصلے آئین وقانون کے دائرے میں رہ کرکئے ، 18ویں ترمیم کے تحت صوبوں کو اختیارات دیے گئے اب سندھ کے عوام کوجائزہ لیناچاہیے کہ اختیارات کے باوجودمسائل کیوں ہیں؟سندھ کے لوگ باشعورہیں،مجھ سے زیادہ سمجھتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں