تحریک انصاف کا اپنے اہم رہنما کیخلاف بڑا ایکشن

اسلام آباد(سی این پی) تحریک انصاف نے معروف قانون دان ایڈوکیٹ حامد خان کی بنیادی رکنیت معطل کر دی۔تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف نے اپنے اہم رکن اور سینئر وکیل سپریم کورٹ ایڈوکیٹ حامد خان کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ان کی پارٹی رکنیت معطل کردی۔حامدخان پرجھوٹے بیانات کے زریعے پارٹی کو بد نام کرنیکا الزام عائد کیا گیا، انہیں پارٹی مخالف بیانات پر شوکاز نوٹس جاری کردیا گیا ہے ۔نوٹس میں کہا گیا ہے کہ حامدخان نے الیکٹرانک وپرنٹ میڈیامیں من گھڑت بیانات دئیے اور جواب نہ دینے کی صورت میں پارٹی سے بے دخل کیاجائیگا۔نوٹس کے مطابق پارٹی چیئرمین پرالزام تراشی کے ذریعے پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کی گئی، حامدخان کے بیانات سے پارٹی ممبران اور ورکرزکوٹھیس پہنچی جب کہ حتمی فیصلے تک حامدخان کومیڈیامیں پارٹی مخالف بیانات سے بھی روک دیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں