لندن(سی این پی)دنیا بھر میں غربت دور کرنے کے لیے کام کرنے والے ادارے آکسفیم نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ دنیا کے 8 امیر ترین افراد کے پاس اتنی دولت ہے جو دنیا کی آدھی آبادی کی دولت کے برابر ہے۔یہ تفصیلات دنیا بھر میں غربت کم کرنے کے لیے کام کرنے والے ادارے آکسفیم نے اکٹھی کی ہیں۔ اس سے پہلے مشہور بین الاقوامی میگزین فوربز نے دنیا کے امیر ترین افراد کی فہرست جاری کی تھی جس کے مطابق دنیا کے امیر ترین شخص ای کامرس کمپنی امیزون کے جیف بیزوس ہیں جن کے پاس کل دولت 131 ارب امریکی ڈالر ہے۔دوسرے نمبر پر بل گیٹس ہیں جن کے اثاثے ساڑھے 96 ارب ڈالر ہیں اور وہ اپنے اثاثوں میں سے تقریبا 36 ارب ڈالر اپنی فلاحی تنظیم کو عطیہ کر چکے ہیں ورنہ وہ اور بھی امیر ہوتے۔60 سے زائد کمپنیوں کے مالک وارن بوفیٹ ساڑھے 82 ارب ڈالر کے ساتھ تیسرے نمبر اور کرسچن ڈایور سمیت کئی لگژری آئٹمز بنانے والی کمپنیوں کے مالک بغناغد آغنوت 76 ارب ڈالر کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہیں۔میکسیکو کے کارلوس سلم پانچویں، اسپین کے امینسیو اورٹیگا چھٹے اوریکل کے لیری ایلیسن ساتویں اور فیس بک کے مارک زکربرگ آٹھویں نمبر پر ہیں۔آکسفیم کے مطابق دنیا میں 1810 ارب پتی موجود ہیں جن کے پاس موجود دولت دنیا کے 70 فیصد افراد کے برابر ہے۔ دنیا کی آدھی غریب ترین آبادی میں سے 80 فیصد افریقا اور بھارت میں رہتے ہیں۔دنیا کے امیر ترین آدمی جیف بیزوس اپنی دولت سے پاکستان بھر کا 3 سال کا بجٹ چلا سکتے ہیں تاہم وہ اپنی تمام تر دولت کے ساتھ امریکا کو صرف 5 دن چلا پائیں گے۔اخبار اکنامک ٹائمز کے مطابق بھارت کے امیر ترین آدمی مکیش امبانی سارے بھارت کا 20 دن کا خرچہ اٹھا سکتے ہیں۔ چین کے امیر ترین آدمی علی بابا کے جیک ما چین کا 4 دن کا خرچہ چلا سکتے ہیں جبکہ سعودی عرب کے شہزادہ الولید چاہیں تو اپنے ملک کا خرچہ 26 دن تک چلا سکتے ہیں۔
صدر کا دیگر ممالک کیساتھ فضائی روابط فروغ دینے کی ضرورت پر زور
سٹریٹجک اداروں سے وابستہ نمایاں سائنسدانوں اور انجنئیرز کو اعزازات عطا
ایرانی صدر کراچی پہنچ گئے، مزار قائد پر پھول چڑھائے فاتحہ خوانی کی
لاپتہ افراد کے معاملے کا سیاسی حل نکالنا ہوگا، حکومت
پنجاب میں پروینشل انفورسمنٹ اتھارٹی کے قیام کی منظوری
ایران کے صدر کی وزیر اعلیٰ پنجاب سے ملاقات، تعلقات کو مزید وسعت دینے پر اتفاق
بانی پی ٹی آئی اس ماہ کے آخر تک جیل سے باہر آجائیں گے، اسد قیصر
آئی ایم ایف کے ساتھ طویل مدتی پروگرام ضروری ہے، وزیر خزانہ
سعد رفیق کا اپنی پرانی تقریر ایڈٹ کرکے جاری کرنے پر قانونی کارروائی کا اعلان
مریم نواز نے صوبائی انفورسمنٹ اتھارٹی کے قیام کی منظوری دے دی