سعودی عرب ، گھریلو ملازمین کے لیے ویزا فیس میں 50 فیصد کمی کا اعلان

ریاض(سی این پی)سعودی عرب کی وزارت محنت و سماجی بہبود آبادی نے بیرون ملک سے گھریلو ملازمین منگوانے کے مراحل کو مزید آسان بنانے کا اعلان کیا ہے۔ سعودی عرب کے شہریوں اور یہاں مقیم غیر ملکیوں کو دی گئی سہولت کے تحت اب انہیں گھریلو ملازمین کے ویزوں کے اخراجات میں 50 فیصد کمی دی جائے گی۔وزارت محنت کی جانب سے گھریلو ملازمین کے لیے ویزوں کے اجرا کی کارروائی کو مزید تیز اور اخراجات کو کم کرنے کے لیے معروفہ کے عنوان سے نئی سہولت فراہم کی گئی ہے۔نئی سروس کے تحت ویزے کی ابتدائی کارروائی سے لے کر ملازم کے سعودی عرب پہنچنے تک 45 دن کا وقت لگتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں