معروف گلوکارفیصل عباس نے نئی ڈرامہ سیریل کے لئے ٹائٹل سانگ ریکارڈ کروادیا

لاہور(سی این پی)پندرہ سال کے طویل عرصہ کے بعد گلوکار، موسیقار و نغمہ نگار فیصل عباس نے پروڈیوسر عرفان گھانچی (بلیوآئی انٹرٹینمنٹ) کی آنیوالی نئی ڈرامہ سیریل کے لئے ٹائٹل سانگ گزشتہ دنوں لاہور کے ایک نجی سٹوڈیو میں ریکارڈ کروایا۔اس او ایس ٹی کے بول مشہور نغمہ نگار مبشرحسن نے لکھے ھیں اور اس کے میوزک ارینجمینٹس فیصل عباس کے ساتھی موسیقار اینتھونی سوشیل نے ترتیب دیئے ہیں۔یہ او ایس ٹی الفا سٹوڈیو لاہور میں ریکارڈ کیا گیا جسے ریکارڈسٹ سنیل عنایت نے ریکارڈ اور مکس، ماسٹر کیا ہے۔فیصل عباس کا کہنا ہے اس دفعہ موسیقی سے لگاؤ رکھنے والے مجھے پہلے سے مختلف آواز میں سنیں گے۔اس گانے کی دھن فیصل عباس نے خود ترتیب دی ہے۔ فیصل عباس کا کہنا ہے کہ انشااللہ انکے ماضی کے گیتوں کی طرح یہ گانا بھی عوام میں کافی مقبولیت حاصل کرنے میں کامیاب ہوجائے گا۔یہ ڈرامہ سیریل 2020ء میں ٹی وی چینل سے نشر کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں