اقوام متحدہ نے تما م خصوصی افرادکے حقوق کے تحفظ کا پختہ عزم کر رکھا ہے، انتونیو گوترش

اقوام متحدہ (سی این پی)اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیوگوترش نے کہا ہے کہ عالمی ادارہ نے تمام خصوصی افرادکے حقوق کے تحفظ کا پختہ عزم کر رکھا ہے۔3 دسمبر کو خصوصی افراد کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ خصوصی افراد کے حقوق کو یقینی بنانے کے لئے ہم ایجنڈا2030 کی تکمیل کریں گے۔ انہوں نے ایک پائیدار جامع اور بہتر مستقبل کی تعمیر کے لئے معذور افراد کے ساتھ مل جل کر کام کرنے کے لئے اقوام متحدہ کے عہدکی تجدید کی تاکہ سب لوگ اپنی بھرپور صلاحیتوں کے ساتھ دنیا میں امن وترقی کے لئے جدوجہد کریں۔ سیکرٹری جنرل نے رواں برس جون میں معذور افراد کی فلاح وبہبود سے متعلق ایک جامع حکمت عمل کا آغاز کیا جس کے تحت انہیں عام انسانوں کی طرح مساوی حقوق اور بنیادی آزادی فراہم کرنے کے لئے لائحہ عمل مرتب کیا جائے گا جبکہ سکیورٹی کونسل نے بھی جنگ سے متاثرہ علاقوں میں خصوصی افراد کے تحفظ کے لئے ایک قرار داد منظور کی جس میں تقریبا تمام ممالک نے خصوصی افراد کے حقوق کے کنونشن کی تائید کی۔ سیکرٹری جنرل نے دیگر ممالک پر زور دیا کہ وہ اس کی تائید کریں اس سال یہ دن معذور افراد کو بااختیار بنانے اور اقوام متحدہ کے پائیدار ترقیاتی ایجنڈا 2030 کے درمیان تعلق کو فروغ دینا ہے جو زمین پر تمام انسانوں کے بہتر مستقبل کے لئے اقوام متحدہ کا ایک شاندار منصوبہ ہے۔ اقوم متحدہ کے مطابق دنیا بھر میں معذوری سے متاثرہ زیادہ افراد ترقی پذیر ممالک میں ہیں اور ان میں سے نصف افراد علاج معالجہ کے لئے اخراجات برداشت نہیں کر سکتے۔ سیکرٹری جنرل نے کہا کہ ایک پائیدار جامع اور بہتر مستقبل کی تعمیر کے لئے معذور افراد کے ساتھ مل جل کر کام کرنے کے لئے اقوام متحدہ پر عزم ہے تاکہ تمام افراد خوش و خرم زندگی بسر کو سکیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں