امریکہ میں 22 انچ تک برفباری سے ریکارڈ ٹوٹ گیا، تعلیمی ادارے بند

واشنگٹن(سی این پی)امریکی شہر البانے میں برفباری کا ریکارڈ ٹوٹ گیا، بائیس انچ برف نے ہر شے کو ڈھک دیا، چار ہزار پروازیں تاخیر یا کینسل کرنا پڑیںجبکہ متعدد سکول بند کر دیئے گئے۔امریکا کے شمال مشرقی علاقے گذشتہ تین روز سے برفانی طوفان کی لپیٹ میں ہیں، البانے سٹی میں بائیس انچ برفبار ی ریکارڈ کی جاچکی ہے، نیویارک میں تعلیمی ادارے بند کردیئے گئے۔مختلف ریاستوں میں چارہزار سے زائد پروازیں متاثر ہوئی ہیں جس کی وجہ سے لاکھوں امریکی اپنے گھروں سے دور علاقوں میں پھنسے ہوئے ہیں، بوسٹ اور نیویارک میں چھ انچ سے زائد برف پڑی چکی ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ برفانی طوفان میں مزید تیزی کا امکان موجود ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں