شریف فیملی نے اربوں کی کرپشن کی، شہزاد اکبر

اسلام آباد(سی این پی)شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ شریف فیملی نے اربوں کی کرپشن کی ہے، سیاسی مشیران کے نام پر منی لانڈرنگ کیلئے جی این سی نامی کمپنی بنائی گئی، پیسوں کو مختلف اکائونٹس میں گھمایا جاتا پھر کیش کرایا جاتا، وزیراعلی ہائوس میں بیٹھ کر گورکھ دھندا چلایا گیا۔معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ٹی ٹیز کی رقم سے 32، 33 کمپنیاں بنائی گئیں، دونوں کیش بوائز زیر حراست ہیں، تفتیش کی جا رہی ہے، ٹی ٹیز کی رقم سے کاروبار کے امپائر کھڑے کیے گئے، تفتیش ایمانداری سے کی جائے تو چوریاں چھپتی نہیں، معصوم لوگوں کا نام استعمال کر کے ٹی ٹیز اکائونٹس میں ڈالی گئیں، سلمان شہباز بھگوڑا، داماد اشتہاری ہے۔شہزاد اکبر کا کہنا تھا کاروبار 200 سے زائد ٹی ٹیز کی رقم سے شروع کیا گیا، یہ کاروبار شریف خاندان کے بزنس سے الگ ہے، شہباز شریف نے آج تک ڈیلی میل کیخلاف دعوی نہیں کیا، حمزہ شہباز زیر حراست ہیں، مگر جواب دینے سے قاصر ہیں، آج تک ایک بھی الزام کا جواب نہیں دیا گیا، طاہر نقوی اسسٹنٹ جنرل مینجر شریف گروپ آف کمپنی رہے، جی ایم سی کمپنی کے 3 مالکان ہیں، نثار احمد گل وزیراعلی ہائوس میں ڈائریکٹر پولیٹیکل افیئرز تھے۔معاون خصوصی احتساب شہزاد اکبر نے شہباز شریف سے 18 سوال کئے۔ انہوں نے پوچھا نثار گل وزیراعلی کے ڈائریکٹر برائے سیاسی امور نہیں تھے ؟ ملک علی احمد وزیراعلی کے ڈائریکٹر برائے اسٹریٹیجی نہیں تھے، کیا نثار گل اور علی احمد آپ کے فرنٹ مین نہیں تھے ؟ کیا یہ دونوں کاغذی کمپنی گڈنیچر کے مالک نہیں تھے ؟ نثار گل نے بینک اکائونٹ فارم میں عہدہ مشیر، پتہ وزیراعلی آفس نہیں لکھوایا ؟ نثار گل سلمان شہباز کیساتھ انگلینڈ، دبئی، قطر دوروں پر نہیں گیا ؟ کیش بوائز مسرور، شعیب نے کروڑوں روپے آپ کے اکائونٹ منتقل نہیں کیے ؟۔شہزاد اکبر نے شہباز شریف سے سوال کیا آپ نے ان پیسوں سے تہمینہ درانی کیلئے 2 ولاز نہیں خریدے ؟ کیش بوائز نے اربوں روپے حمزہ اور سلمان کو منتقل نہیں کیے ؟ نثار گل نے اکائونٹ سے آپ اور آپ کے بیٹوں کو یہ رقم منتقل نہیں کی ؟ کیا جی این سی سے اربوں روپے نکال کر اخراجات میں استعمال نہیں کیا جاتا تھا ؟ جی این سی نے آپ کے چپڑاسی ملک مقصود کے اکائونٹ میں کروڑوں جمع نہیں کرائے ؟ آپ کالا دھن سفید کرنے کے گھنائونے کاروبار کی سرپرستی نہیں کرتے تھے ؟۔معاون خصوصی نے پوچھا آپ کی رہائشگاہ 96 ایچ ماڈل ٹان میں کک بیکس موصول نہیں ہوتی رہیں ؟ کالے دھن کو سفید کرنے کیلئے جعلی ٹی ٹیز نہیں لگوائیں ؟ ٹی ٹیز کی رقوم رہائشگاہ 96 ایچ لاہور کی تعمیر پر خرچ نہیں کیں ؟ دبئی کی 4 کمپنیاں آصف زرداری اور اومنی کیلئے بھی منی لانڈرنگ کرتی رہیں ؟ آپ کے داماد علی عمران نے بذریعہ نوید اکرام لوٹ مار نہیں کی ؟ ڈیلی میل اور میرے خلاف دعوی کب دائر کریں گے؟۔

اپنا تبصرہ بھیجیں