اسلام آباد(سی این پی)تحریک انصاف کے رکن فیض اللہ کموکا دوبارہ متفقہ طور پر قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے چیئرمین منتخب کرلئے گئے۔تحریک انصاف کے رکن فیض اللہ کموکا دوبارہ متفقہ طور پر قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے چیئرمین منتخب کرلئے گئے ۔ فیض اللہ کموکا کو اسد عمر کی جگہ کمیٹی کا چیئرمین منتخب کیا گیا ہے جنہوں نے وفاقی کابینہ میں دوبارہ شامل ہونے کے بعد کمیٹی کی چیئرمین شپ سے استعفی دیا ہے ۔ فیض اللہ کموکا پہلے بھی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے چیئرمین تھے تاہم اسدعمر کیلئے چیئرمین شپ سے دستبردار ہوگئے تھے ۔ گزشتہ روز قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے فیض اللہ کموکا کا نام تجویز کیا جبکہ فخر امام نے تائید کی۔ کمیٹی نے اسد عمر کی بطور چیئرمین کارکردگی سراہتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کرنے کیلئے قرارداد متفقہ طورپر منظور کرلی۔نفیسہ شاہ نے کہا اسدعمر نے اچھی طرح کمیٹی چلائی، پہلی دفعہ آئی ایم ایف کی ٹیم کو کمیٹی میں لائے ، مشیر خزانہ اجلاس میں نہیں آتے ، امید ہے فیض اللہ کموکا ان کو اجلاس میں لے کر آئیں گے ۔ نومنتخب چیئرمین نے کہا تمام ارکان کو ساتھ لے کر چلوں گا۔ ََ
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں ہے، چیف جسٹس
پانچویں عاصمہ جہانگیر کانفرنس 2024 ہفتے کو لاہور میں ہوگی
لطیف کھوسہ نے پھر عمران خان کی جلد رہائی کی امید ظاہر کر دی
چیف جسٹس کی اپنے سفر کے دوران ٹریفک رواں رکھنے کی ہدایت
وزیراعظم نے ترقی کیلئے تاجروں سے مدد مانگ لی
پولیس کے شعبہ میں خواتین کی تعداد بڑھانا چاہتے ہیں،مریم نواز
اسلام آباد میں نان روٹی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن معطل
قومی اسمبلی کمیٹیاں: حکومت اور اپوزیشن کے درمیان پاور شیئرنگ کا فریم ورک تیار
چیف کمشنر اسلام آباد عہدے سے فارغ، محمد علی رندھاوا کی تعیناتی کا فیصلہ
پنجاب میں کم عمری کی شادیاں روکنے کیلئے بل تیار