خیبرپختونخوا میں تیزاب گردی کیخلاف قانون تیار

خیبرپختونخوا حکومت نے تیزاب گردی کے خلاف قانون تیار کرلیا ہے۔ حکومت تیزاب گردی سے متاثرہ شخص کو طبی اور مالی معاونت فراہم کرے گا۔خیبرپختونخوا حکومت نے تیزاب گردی میں ملوث فرد کوعمر قید کی سزا تجویز کی ہے۔ بل کے مطابق تیزاب گردی یا جھلسنے یا مرنے پر مجرم کو عمر قید کی سزا دی جائی گی،تیزاب پھینکنے سے زخمی ہونے پر مجرم کو 7 سال قید اور 5 لاکھ جرمانہ ہوگا۔بل کے مسودے میں یہ بھی تحریر ہے کہ تیزاب گردی کی تحقیقات ایس ایچ او عہدے سے کم کا افسر نہیں کرے گا،تحقیقات میں غفلت برتنے پرمتعلقہ افسر کو 2 سال قید کی سزا دینے کی تجویز دی گئی ہے،حکومت کیس میں پیش ہونے والے گواہوں کو مکمل تحفظ فراہم کرے گا۔مجوزہ قانون کو ایسڈ اینڈ کرائم بل 2019 کا نام دیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں