چیف الیکشن کمشنر،حکومت نے نام تجویزکردئیے

اسلام آباد(سی این پی)چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کا معاملہ حتمی مرحلے میں داخل ہوگیا ہے۔ حکومت نے چیف الیکشن کمشنر کیلئے 3 نام تجویز کردیے ہیں۔ بابر یعقوب، فضل عباس اور عارف خان کے نام شامل ہیں۔چیف الیکشن کمشنر آج 5 سالہ مدت پوری کرکے ریٹائر ہو جائیں گے۔ الیکشن کمیشن میں 2 ارکان کے عہدے پہلے ہی 10 ماہ سے خالی ہیں اورحکومت اور اپوزیشن کے درمیان نئی تقرریوں پر اتفاق نہیں ہوسکا ہے۔ اپوزیشن کی رہبر کمیٹی نے چیف الیکشن کمشنر کے تقرر کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں