سعودی عرب کی بڑی آئل ریفانری سعودی آرامکو کی حصص کی فروخت، دوسرا مرحلہ آئندہ 10روز میں شروع

جدہ( سی این پی) سعودی عرب کی بڑی آئل ریفانری سعودی آرامکو کی حصص کی فروخت (پبلک آفرنگ) کا دوسرا مرحلہ آئندہ 10روز میں شروع ہو گا ،دوسرے مرحلے کی پبلک آفرنگ تداول سٹاک ایکسچینج میں پیش کی جائے گی جس میں فی شیئر پرائس32 ریال رکھی جائے گی۔17 کھرب ڈالر کی مارکیٹ ویلیو کی حامل ’آرامکو‘ کے آئی پی اوز کی فروخت کے پہلے یا ابتدائی مرحلے میں کمپنی کی صرف 1.5 فیصد حصص ریکارڈ 25.6 بلین ڈالر میں فروخت ہوئے جس نے چینی ای کامرس کمپنی علی بابا کی 2014 میں آئی پی اوز کی فروخت کا ریکارڈ توڑ دیا۔آئی پی اوز کے لئے اپنے مالیاتی مشیران کے مشوروں پر آرامکو کے پاس طلب بڑھنے پر شیئر کی قدر بڑھانے اور اضافی 450 ملین شیئر فروخت کے لئے جاری کرنے کا آپشن موجود رہے گا۔آرامکو کے فروخت شدہ شیئرز کے دو تہائی تعداد اداروں اور باقی سعودی اور خلیجی شہریوں نے انفرادی طور خریدے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں