ملکی معیشت کے بارے میں تاثر تبدیل ہو رہا ہے،گورنر اسٹیٹ بینک

اسلام آباد(سی این پی) گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر کا کہنا ہے کہ اسٹیٹ بینک چھوٹی صنعتوں کو سستے قرضے فراہم کرنے پر غور کر رہا ہے۔تفصیلات کے مطابق گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر نےغیرملکی میڈیا سےبات کرتے ہوئے کہا کہ معیشت میں ابتدائی بہتری حوصلہ افزائی کا باعث بن رہی ہے، ترقی کا سفر جاری رکھنے کے عمل کو یقینی بنائیں گے۔گورنر اسٹیٹ بینک کا کہنا تھا کہ بہتری کے لیے برآمدات پر مبنی پالیسیوں پر عملدر آمد جاری ہے، اسٹیٹ بینک کا چھوٹی صنعتوں کو سستے قرضے فراہم کرنے پر غور جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ قرضے برآمدات میں اضافے کا باعث بنیں گے، کمرشل لینڈرز کو چاہیئے کہ نجی شعبے کو قرضوں میں اضافہ کرے۔ تمام ایسے اقدامات لیے جائیں گے جو پائیدارترقی کا باعث بنیں۔رضا باقر کا کہنا تھا کہ ملکی معیشت کے بارے میں تاثر تبدیل ہو رہا ہے، ملکی معیشت میں جامع بہتری جلد متوقع ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ شرح سود پرفیصلہ افراط زر کے اعداد و شمار پر کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں